تم بھی سر منڈوالو شاید بھلا ہوجائے: لالو

پٹنہ 19 مارچ (اسٹاف رپورٹر): یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنائے جانے پر سشیل کمار مودی لگاتار لالو پرساد کی ٹویٹ پر چٹکی لے رہے ہیں اور اس کا جواب لالو یادو بھی اپنے انداز میں دے رہے ہیں۔ لالو یادو نے سشیل کمار مودی پر طنز کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تم بھی کان چھیدوالو، سر منڈوالو ،بھیس بدل لو،شاید تمہارا بھی کچھ بھلا ہوجائے۔ لالو یادو نے یہ بھی لکھا ہے کہ زیادہ دکھی مت ہونا ، ای لوگ تمہیں شپتھ گرہن میں بھی نہیں بلایا۔ لالو یادو کے اس ٹویٹ کے جواب میں سشیل کمار مودی نے لکھا ہے کہ یوگی کے وزیر اعلیٰ بننے سے اتنے صدمے میں ہیں کہ کیا گالی دیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔