جڈیجہ کے 1000رنز اور100وکٹ کا ڈبل مکمل

دھرم شالہ، 26 مارچ (یو این آئی) آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے اور 100 وکٹ لینے کا ڈبل [؟][؟]مکمل کر لیا ہے اور وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں ہندستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر جڈیجا نے یہاں آسٹریلیا کے خلاف چل رہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو اپنی ناٹ آ¶ٹ 16 رنز کی اننگز کے دوران یہ کامیابی حاصل کر لی۔جڈیجہ نے اپنے 30 ویں ٹیسٹ میں یہ کامیابی اپنے نام کی۔28 سالہ جڈیجہ کے اب 1004 رنز اور 138 وکٹیں ہو گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ملک کے افسانوی آل را¶نڈر کے زمرے میں شمار ہو گئے ہیں۔جڈیجہ نے اپنا ٹیسٹ کیریئر دسمبر 2012 میں ناگپور میں انگلینڈ کے خلاف ایسے کھلاڑی کے طور پر شروع کیا تھا جو لیفٹ آرم اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے ۔لیکن جڈیجہ آج دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن چکے ہیں۔ہندستانی کرکٹ میں 1000 رنز اور 100 وکٹیں ڈبل مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی عظیم وینو ماکڈ تھے جنہوں نے 44 ٹسٹ میچوں میں 2109 رن بنانے کے علاوہ 162 وکٹ لئے تھے ۔اس کے بعد کپل دیو (5248 رنز، 434 وکٹ)، روی شاستری (3830 رنز، 151 وکٹ)، موجودہ کوچ انل کمبلے (2506 رنز، 619 وکٹ) جواگل سری ناتھ (1009 رنز، 236 وکٹیں)، ہربھجن سنگھ (2224 رنز، 417 وکٹ)، ظہیر خان (1231 رنز، 311 وکٹیں)، عرفان پٹھان (1105 رنز، 100 وکٹیں) اور روی چندرن اشون (1903 رنز، 272 وکٹیں) نے یہ کامیابی حاصل کیں ۔جڈیجہ نے بھی 30 ویں ٹیسٹ میں 1000 ٹیسٹ رنز اور 100 سے زیادہ وکٹ لینے کا شاندار ڈبل مکمل کر کے اپنا نام تاریخ میں درج کرا لیا ہے ۔
فیڈرر اور واورنکا جیتے
میامی، 26 مارچ (یو این آئی) سوئٹزرلینڈ کے اسٹار کھلاڑی راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن اسٹنسلاس واورنکا نے اپنے مقابلے جیت کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے اگلے را¶نڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔آسٹریلین اوپن اور انڈین ویلز کے چمپئن راجر فیڈرر نے امریکہ کے فرانسس تیافو کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دی۔اگلے دور میں فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو سے ہوگا جنہوں نے ہالینڈ کے رابن ہاسے کو 6۔2، 6۔4 سے شکست دی۔
سال 2009 کے یو ایس اوپن چمپئن ڈیل پوترو کے خلاف فیڈرر کا ریکارڈ 15۔5 کا ہے ۔ٹاپ سیڈ واورنکا نے ارجنٹائن کے ھوراسیو جبالوس کو 65 منٹ میں 6۔3 ،6۔4 سے شکست دی جبکہ چھٹی سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو کینیڈا کے 20 سالہ بورنا کورچ سے 1۔6، 5۔7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کے بیڈ بوائے نک کرگیوس نے دامر جمھر کو 6۔4، 6۔3 سے شکست دی لیکن ایک شائق کو کچھ برا بھلا بولنے کے سبب ان کو چیئر امپائر کا انتباہ بھی ملا۔