شاہی رنگین بریانی

اجزاء:149 چکن۔2/1کلو 149تیل۔2/1کپ 149پیاز۔2عدد 149آلو۔2عدد 149دہی۔ایک پاؤ 149ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچہ 149ہلدی۔ ایک چائے کا چمچہ 149بادیان کے پھول۔4عدد 149جاوتری جائفل۔2/1چائے کے چمچے 149پسا گرم مصالحہ۔ایک چائے کا چمچہ149آلو بخارا۔50گرام
ترکیب:1/2کپ تیل گرم کرکے اس میں دو عدد پیاز فرائی کرکے نکال لیں۔اب اس میں دو عد دآلو فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر چکن پر پیاز ، دہی ، ادرک لہسن کا پیسٹ،پسی لال مرچ،نمک،ہلدی،بادیان کے پھول، جائفل،جاوتری، پسا گرم مصالحہ اور آلو بخارے لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب اسی تیل میں چکن ڈال کر دس منٹ کے لئے ڈھکیں اور پھر آلو ڈال دیں۔ جب آلو اور چکن گل جائے تواس میں ان پر چار عدد ہری مرچیں اور ایک گٹھی پودینہ ڈال دیں۔ اس کے بعد 2/1کلو ابلے چاول،ایک چٹکی زردے کا رنگ،ایک چٹکی ہرا رنگ، ایک چائے کا چمچہ کیوڑا بھی شامل کردیں اور 15دم پر رکھ کر چولہا بند کردیں۔ آخر میں اسے ڈش میں نکال کر ایک کپ مکس ڈرائی فروٹ ڈال کر سرو کریں۔