کھیرہ کئی اقسام کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں معاون

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق کھیرے میں موجود کیمیائی اجزاء کئی اقسام کے کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کھیروں میں کیوکر بٹیسن بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور ان میں موجود سلیکا جوڑوں کے درد اور کنکٹیو ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کھیرے کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں کیلوریز کاربوہائیڈریٹس، سوڈیم، فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول، ورم، جلد کی سوزش اور جھریوں کو بننے سے روکا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کھیرا، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور جلد کی رنگت کو صاف رکھنے اور بالوں کی افزائش کا عمل تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔