آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

بھارت 5 تمغوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر

01jitu2
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 02 مارچ (یو این آئی) میزبان ہندستان کو یہاں ڈاکٹر کرن¸ سنگھ شوٹنگ رینج میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ (رائفل۔پسٹل۔شاٹ گن) میں ایک طلائی سمیت پانچ تمغوں کے ساتھ پانچواں مقام حاصل ہوا۔ورلڈ کپ میں جمعہ کو مکسڈ ٹیم اسکیٹ گراں پری مقابلے ہونے باقی ہیں لیکن اس کا نتیجہ سرکاری تمغوں کی فہرست میں نہیں جڑنا ہے ۔ہندستان کے کھاتے میں ایک طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے رہے ۔وہ چین، اٹلی، آسٹریلیا اور جاپان کے بعد پانچویں نمبر پر رہا۔ہندستان کی ورلڈ کپ میں یہ اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی رہی ۔ پسٹل کنگ جیتو رائے نے 50 میٹر پسٹل میں طلائی اور 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا۔انکور متل نے مردوں کے ڈبل ٹریپ میں چاندی اور امن پریت سنگھ نے مرد 50 میٹر پسٹل میں چاندی جیتا۔پوجا گھاٹکر نے خواتین ایئر رائفل مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔جمعرات کو مرد اسکیٹ کا خطاب اٹلی کے ریکارڈو فلیپل¸ نے ہم وطن اور موجودہ اولمپک چمپئن گیبرئیل روسیٹ¸ کو شکست دے کر جیت لیا۔روسیٹ¸ کو چاندی جبکہ آسٹریلیا کے پال ایڈمز کو کانسہ کا تمغہ ملا۔ہندستان کے سراج شیخ نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائنگ میں 121 کا اسکور کیا۔لیکن فائنل میں پہنچ کر وہ چھٹا مقام ہی حاصل کر سکے ۔سراج کا اسکیٹ میں سات برسوں میں یہ پہلا ورلڈ کپ فائنل تھا۔وہ اس سے پہلے ابوظہبی میں ایشین شاٹ گن چمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہے تھے ۔

About the author

Tariq Hasan