اداکارہ شردھا کپور 30 برس کی ہو گئی

ممبئی ۔ 02 مارچ (ےو اےن اےن)بھارتی اداکارہ شردھا کپور 30 برس کی ہو گئی۔شردھا کپور جن کو بالی وڈ میں انٹری کے بعد مسلسل کامیابی مل رہی ہے آج 3 مارچ کو 30 برس کی ہو گئی ہیں۔زرائع کے مطابق شردھا اس مرتبہ اپنی سالگرہ ممبئی میں نہیں بلکہ پیرس میں منا رہی ہیں جہاں وہ اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ یورپ کی سیر پر ہیں۔شردھا نے ممبئی سے یورپ کی سیر پر جانے سے پہلے اپنی سالگرہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ پیشگی منا لی تھی جس میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ان کی خالہ اور پھوپھی اور ان کے بچے مدعو تھے۔شردھا نے پیرس سے اپنے گروپ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے اور بتایا کہ وہ پیرس میں اپنی تیسویں سالگرہ سادگی سے منائیں گی۔ان کی آنے والی فلموں میں اے بی سی ڈی ٹو،حسینہ اور شدھی ہیں۔