فلم ”سرکار 3 “سے بہت امیدیں وابستہ ہیں: امیتابھ بچن

ممبئی ۔ 02 مارچ (ےو اےن اےن) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اپنی نئی فلم سرکار 3 سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پربہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے فالورزکی تعداد بھی دوسرے فنکاروں سے بہت زیادہ ہے ۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اگر آپ آج کے دور میں سوشل میڈیا کا حصہ ہیں توآپ کو ہروقت برا بھلا سننے کے لیے تیاررہنا چاہیئے کیونکہ یہاں لوگ آپ کی رائے کو پڑھنے کے بعد بہت کچھ کہہ اور لکھ ڈالتے ہیں۔ اپنی آنے والی نئی فلم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھون نے کہا کہ فلم سرکار 3 سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ امیتابھ نے کہا کہ فلم ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرے گی کیونکہ اس میں سب نے ہی بہترین کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں اداکارامیتابھ بچن، یامی گوتم، جیکی شروف اور منوج باچپائی جلوہ گرہوں گے جب کہ ،فلم 7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔