آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ نظرآسکتی ہیں شردھا کپور

Shraddha-Kapoor-Images
Written by Tariq Hasan

ممبئی 3 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور، سپر اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔بالی وڈ کے فلمساز وجے کرشن آچاریہ فلم ‘ٹھگس آف ھندستان’ بنا رہے ہیں جس کے لیے امیتابھ بچن اور عامر خان کو منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ فلم یش راج کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے ۔گزشتہ چند ماہ سے اس فلم کی اداکارہ کو لے کر عامر خان اور آدتیہ چوپڑا میں اختلاف چل رہا تھا۔ آخر کار آدتیہ کو عامر کی بات ماننی پڑی اور فلم کی اداکارہ کا انتخاب ان کے مطابق کر لیا گیا ہے ۔عامر اپنی فلموں میں ہیروئین کا انتخاب کرنے میں کافی وقت لیتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی ہیروئن لیں جو اس کردار میں فٹ بیٹھے ۔ وہ فلم کی اسٹار ویلیو بڑھانے کے مقصد سے ہیروئن نہیں لیتے ۔خیال ہے کہ شردھا کے نام پر عامر نے منظوری دے دی ہے ۔ عامر بھی اپنے ہم منصب ستاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار کی طرح نئی نسل کی اداکارا¶ں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے شردھا کا انتخاب کر لیا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan