لالو نے پوچھا؛ پائن ایپل کو ہندی میں ناریل کہتے ہیں کیامترو؟

پٹنہ04 مارچ (اسٹاف رپورٹر): ناریل جوس اور پائن ایپل جوس کی لڑائی میں اب راجد سپریمو لالو پرساد بھی کود گئے ہیں۔ لالو نے پی ایم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے پوچھا ہے کہ پائن ایپل کو ہندی میں کیا کہتے ہیں مترو؟ پائن ایپل کو ہندی میں ناریل کہتے ہیں کیا؟ واضح ہوکہ چند دنوں قبل پی ایم نریندر مودی نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ناریل میں پانی ہوتا ہے جوس نہیں۔ کانگریس نے اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے راہل کی ریلی کی ویڈیو جاری کردی۔ راہل نے اس میں ناریل کا جوس نہیں بلکہ پائن ایپل کے جوس کی بات کی تھی۔ کانگریس کے اس پلٹ وار کے بعد بھاجپا بیک فٹ پرآگئی۔ راجد سپریمو لالو پرساد نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ایم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے لوگوں سے پائن ایپل کا مطلب پوچھا ہے۔ لالو پرساد نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم نے پہلے نوٹ بندی کی لٹھیتی کی اب کیش لیس کی بھکیتی اور ڈیجیٹل ڈکیتی ہورہی ہے۔ لالو نے اے ٹی ایم کا مطلب کچھ نئے انداز میں سمجھایا۔ لالو کے مطابق اے ٹی ایم کا مطلب آل ٹائم منافع فار مودی اینڈ پونجی پتی گینگ ۔