لمبی زندگی کے لیے روز دس مرتبہ پھل کھائیں

*۔ انجم آرا
تجزیے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کم مقدار میں بھی پھل اور سبزیاں کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر مقدار زیادہ ہو تو یہ کہیں بہتر ہےَ محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ہر روز تقریباً دس مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانے سے انسان قدرے لمبی عمر تک جی سکتا ہے۔لندن کے امپیریئل کالج کی اس نئی تحقیق کے مطابق کھانے کی ایسا کرنے سے ہر سال 78 لاکھ افراد کی قبل از وقت ہلاکت سے بچا جا سکتا ہے۔محققین کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں ایسے بعض پھل اور سبزیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے کھانے سے کینسر اور امراض قلب کے عارضوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔تجزیے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کم مقدار میں بھی پھل اور سبزیاں کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر مقدار زیادہ ہو تو یہ کہیں بہتر ہے۔محققین نے پھل یا سبزی کے ایک پورشن کی مقدار تقریباً 80 گرام یعنی ایک کیلے یا ناشپاتی کے وزون کر برابر بتائی ہے۔اس تحقیق کے نتائج تقریباً 95 مختلف تحقیقات کے ڈیٹا کو ایک ساتھ جمع کرکے اخذ کیے گئے ہیں جس میں تقریباً بیس لاکھ افراد کے کھانے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔اس تحقیق کے مطابق پالک، شملہ مرچ اور گوبھیوں جیسی ہری سبزیاں کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔اسی طرح سے سیب، ناشپاتی، صلاد، کھٹّے گودے والے پھل، لیٹش طرح کی ہری پتیوں والی سبزیاں وغیرہ کھانے سے امراض قلب اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں سے بچا چا سکتا ہے۔اس تحقیق کو وبائی امراض سے متعلق معروف میگزین ‘جرنل آف ایپیڈومی’ میں شائع کیا گیا ہے جس میں وقت سے پہلے ہونے والی اموات کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے۔اس کے مطابق پھلوں کی 200 گرام کی مقدار میں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ 13 فیصد کم ہوتا ہے جبکہ اگر 800 گرام کی مقدار لینے سے اس میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوتی ہے۔جبکہ کینسر کے معاملے میں 200 گرام کی مقدار سے 4 فیصد کی کمی آتی ہے جبکہ 800 گرام سے 13 فیصد کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص ہر روز تقریبا 200 گرام پھل اور سبزیاں کھاتا ہے تو وقت سے پہلے اس کی موت ہونے کا خطرہ 15 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اور اگر وہ 800 گرام کی مقدار میں کھاتا ہے تو وقت سے قبل مرنے کا خطرہ 31 تک کم ہوجاتا ہے۔لیکن محققین کو اس بات کا ابھی علم نہیں ہے کہ اس سے زیادہ مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے یا نہیں کیونکہ اس بارے میں ان کے پاس شواہد کی کمی ہے۔اس تحقیقاتی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ڈیگفن آونی کا کہنا ہے کہ ‘ پھل اور سبزیاں کھانے سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے وہیں خوان کے خلیے اس سے صحت مند ہوتے ہیں اور جسم کا دفاعی نظام بہتر ہوتا ہے۔’ان کا مزید کہنا ہے: ‘اس کی وجہ ان اشیا میں پائے جانے والی پیچیدہ غذایئت کا نیٹورک ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر ان میں کافی اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں، جو ڈی این کے کو خراب ہونے سے باز رکھتے ہیں جس سے کینسر کا خطرہ کم ہو جا تا ہے۔’لیکن المیہ یہ ہے کہ بیشتر لوگ پھل اور سبزیاں مسلسل کھا نہیں پاتے ہیں۔ محقیقین کی ٹیم کے مطابق 800 گرام بہت مفید ہے لیکن بیشتر لوگ اس کا نصف حصہ بھی نہیں کھا پاتے جس کے لیے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے خود ہدایات دے رکھی ہیں۔