آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

بالی وڈ اداکاراو¿ںانوشکا‘ سونم کپورکنگنا کا موقع کی مناسب سے خواتین کیلئے پیغام

FILMS
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔05مارچ(ےواین این )بولی وڈ کی کئی اداکارائیں عموماً خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سرگرم نظر آتی ہیں اور اب وہ اپنے میگزین شوٹس کے ذریعے بھی خواتین کو کئی مضبوط پیغامات دے رہی ہیں۔8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے مختلف میگزینز نے اپنے فرنٹ کور پر کامیاب بولی وڈ اداکاراو¿ں کے ساتھ ایسے پیغامات دیئے، جو یقیناً دنیا بھر کی خواتین پر اپنا اثر چھوڑیں گے۔بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اکثر خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں، ان کی فلم ‘سلطان’ میں ان کا کردار اس بات کی ایک مثال ہے۔ووگ کے اس کور میں انوشکا شرما ایک ایسی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس پر لکھا ہے کہ ہم سب کو فیمینسٹ ہونا چاہیے۔اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فیمینسٹ وہ افراد ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں اور وہ کوئی بھی ہوسکتا ہے۔سونم کپور کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی بات کہنے سے خوفزدہ نہیں ہوتی، وہ خواتین کے حقوق اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے ہمیشہ ہی آگے آگے رہی ہیں۔ان کی آخری ریلیز فلم ”نیرجا“ بھی ایک مضبوط خاتون کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔فیمینا کے اس کور میں سونم کپور نے خواتین کو ان کے ملبوسات کی بناء پر جانچے جانے کو پیش کیا ہے۔کنگنا رناوٹ کا شمار اس وقت بولی وڈ کی سب سے مضبوط اداکاراو¿ں میں کیا جاتا ہے اور سونم کپور اور انوشکا شرما کی طرح کنگنا بھی کبھی اپنے دل کی بات کہنے سے نہیں کتراتی۔کنگنا رناوٹ نے اپنے اس کور کے ذریعے ایک مضبوط خاتون کی شخصیت کو پیش کیا، جسے دیکھ کر شاید بہت سی خواتین کو سیکھنے کو ملے گا۔کنگنا اپنی اکثر فلموں میں بھی بااختیار خواتین کے کردار کو ہی پیش کرتی نظر آئیں۔سوناکشی سنہا کو ویسے ہی بولی وڈ میں دبنگ گرل کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی اپنی فلموں سے یہ ثابت کرتی آرہی ہیں کہ اداکارائیں صرف رومانوی کردار ہی نہیں بلکہ ایکشن فلمیں بھی کرسکتی ہیں۔انہوں نے بھی ان تصاویر میں خواتین کو خود پر بھروسہ رکھنے، بہادر رہنے اور خود کو پسند کرنے کے پیغامات دیئے۔

About the author

Tariq Hasan