کسانوں کا فصلی قرض اور چھوٹے کسانوں کاقرض معاف ہو گا : راجناتھ

جونپور، 05 مارچ (یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج (بی ایس پی) پر اتر پردیش کوتباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے پر کسانوں کافصلی قرض اور چھوٹے کسانوں کا قرض معاف ہوگا۔ ضلع کی منڈیاھو اسمبلی سیٹ سے اپنادل امیدوار محترمہ لینا تیواری کی حمایت میں رام پور میں منعقد انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے آج کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے ریاست میں حکمراں سماج وادی پارٹی حکومت کا دعوی ہے کہ یہاں ترقی ہو رہی ہے لیکن ترقی کے نام پر صرف دھوکہ ہی یہاں نظر آ رہا ہے ۔ تمام سڑکوں کی حالات بدتر ہے ۔ کام بولنا نہیں کام نظر آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ایس پی اور بی ایس پی ریاست سے جا رہی ہے اور 11 مارچ کے بعد بی جے پی ایک بہتر حکومت دے گی جس میں تمام طبقات کا احترام کیا جائے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ جو حکومت نہ بجلی دے سکے ، نہ اناج خرید سکے اسے اقتدار میں بنے رہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔