کجریوال کانگریس کے نقش قدم پر نہ چلیں : رجیجو

نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو کانگریس کے نقش قدم پر نہ چلنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت کی حکمرانی اور شہری سہولیات میں بہتری اصل کاموں سے ہو سکتی ہے ۔مسٹر ریجیجو نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے بھی وعدہ کیا تھا کہ ممبئی کو سنگھائی بنا دیں گے ۔ کیجریوال جی براہ کرم کانگریس کے نقش قدم پر نہ چلیں۔’ وزیر داخلہ کا یہ بیان مسٹر کیجریوال کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر عام آدمی پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات میں جیتے گی تو دہلی کو لندن جیسا بنا دیں گے ۔ترقی پسند اتحاد حکومت کے حکمراں بننے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ سنگھائی جیسا ممبئی کو کاروباری مرکز بنانے کی کوشش کریں گے ۔مسٹر کیجریوال نے اتم نگر کے ایک اجتماع میں کہا تھا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو 67 نشستیں ملی تھیں لیکن اس بار تین سیٹ بھی نہ چھوڑیں۔ کارپوریشنز کے انتخابات میں ان کی پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو ایک سال میں دہلی کو تبدیل کر دیں گے اور اسے لندن جیسا بنا دیں گے ۔