کیش وین کے گارڈ سمیت 2 کا قتل ، 60لاکھ کی لوٹ

پٹنہ، 6 مارچ (یو این آئی) بہار میں پٹنہ کے بیلچھي تھانہ علاقے میں آج دن دہاڑے مسلح مجرموں نے کیش وین کے گارڈ سمیت دو لوگوں کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ایک قومیائی بینک کے 60 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح مجرموں نے باگھا ٹیلا گاؤں میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں روپے جمع کرنے آنے والی کیش وین کے گارڈ اور عملہ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے گارڈ اور ایک ملازم کی موت ہو گئی اور ایک دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد مجرم کیش وین سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ملازم کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ضلع کی سڑکوں کو سیل کرکے پولیس مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری شروع کردی ہے ۔