آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Health

لیموں پانی کا روزانہ استعمال کس حد تک فائدہ مند؟

lemon ka pani
Written by Tariq Hasan

*۔ انجم آرا
ویسے تو لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟ یہی جاننے کے لیے امریکا سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت ڈینا گیسمین نے دو ہفتے تک اس مشروب کو روز پینے کا تجربہ کیا۔ یہ خاتون روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں اور انہیں کیا تجربہ ہوا وہ درج ذیل ہے۔ لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، اس خاتون کو کسی کرشمے کی تو امید نہیں تھی مگر دو ہفتے بعد انہوں نے اپنی جلد میں تھوڑی سی بہتری محسوس کی۔ کچھ جگہیں صاف ہوگئیں اور رنگ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا۔ لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، اس خاتون کو بھی لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔ ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو کہ نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں جیسا ان خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس دو ہفتے کے تجربے کے دوران وہ بیمار تو نہیں ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید دورانیے تک لیموں پانی کو آزمانے کی ضرورت ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔ یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan