پی این بی کے کیش وین سے 25 لاکھ کی لوٹ ، پانچوں لٹیرے گرفتار

گیا، 7مارچ (مصطفی کمال) :گیا کے بودھ گیا تھانہ علاقہ میں کار پر سوار 5 شرپسندوں نے آج دوپہر کیش وین کے ڈرائیور کو گولی مار کر 25 لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ واردات کے بعد سیٹی ایس پی آکاش کمار نے فتح پور میں گھیرابندی کر پانچوں جرائم پیشوں کو پکڑ لیا۔ بدمعاشوں پاس سے دو ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی ہوگئے زخمی ہوئے ڈرائیور کو گیا کے مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس پی ستیش کمارکے مطابق ایک پرائیوٹ کار سے بینک ملازمین نیشنل بینک کی اٹوا شاخ جارہے تھے تبھی بودھ گیا۔ موہن پور روڈ پر گھات لگائے حملہ آوروں نے گاڑی روک لی اور 25 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بودھ گیا ،موہن پور روڈ میں پی این بی بینک کی وین پیسے لے کر جارہی تھی ۔ کیش وین بساڑی کے پاس پہنچی تھی تبھی پانچ بدمعاش انڈیگو کار میں آگئے اور کیش وین کو روک لیا۔ وین کو روکتے ہی بدمعاشوں نے ڈرائیور کو گولی مار دی۔ اور 25 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔اس وقت کیش وین میں کوئی گارڈ بھی نہیں تھا۔ واردات کی جانکاری ملتے ہی پولس فوراََ حرکت میں آئی ، پولس نے بدمعاشوں کوٹریک کیا اور فتح پور میں گھیرابندی کر پانچوں کو دبوچ لیا۔ خیال رہے کہ کل بھی مسلح مجرموں نے پٹنہ ضلع کے بیلچھی تھانہ علاقے میں ایک کیش وین پر حملہ کرکے ساٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے تھے اورمزاحمت کرنے لوگوں پر فائرنگ کی تھی جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔