کرن جوہر کا اداکارہ کنگنا رنوت کو کرارا جواب

نئی دہلی ۔ 07 مارچ (ےو اےن اےن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے ہدایت کار کرن جوہر کے شو “کافی وِد کرن” میں شرکت کرکے ان پر بالی ووڈ میں اقرباءپروری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد کرن جوہر نے ایک تقریب کے دوران انھیں کرارا جواب دے ڈالا۔ کرن جوہر سے ایک تقریب میں “کافی ود کرن” کی مذکورہ قسط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کنگنا کو اچھی خاصی سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بالی ووڈ چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔کرن جوہر کا کہنا تھا، وہ میری مہمان تھیں اور مجھے وہ سب سننا تھا جو وہ کہہ رہی تھی۔جب انہوں نے مجھ پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تو اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ جانتی ہیں اس کا مطلب کیا ہے، اقرباء پروری ہوتا کیا ہے؟ کیا میں اپنے بھانجوں ،بھتیجوں، بیٹیوں، بیٹوں کو بالی ووڈ میں پروموٹ کررہا ہوں؟ اور ان 15 ہدایت کاروں کا کیا جن کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری وجہ سے وہ انڈسٹری میں کافی آگے ہیں۔ کرن جوہر نے مزید کہا کہ ‘ کنگنا میرے شو پر آئیں اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں چاہتا تو شو میں سے ایڈیٹ کرکے بہت کچھ ہٹا سکتا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔