سوناکشی جلد صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی

ممبئی ۔09مارچ(ےواین این )بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ جی ہاں، پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کے مشہور ناول ‘”کراچی یو آر کلنگ می“پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم”نور“کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 2014میں شائع ہونے والی ناول ”کراچی یو آر کلنگ می“ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے ۔سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم”نور“ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ”نور“رواں سال 21اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔