آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

میرے لئے پوری فلم کا بوجھ تنہا اٹھانا مشکل نہیں:سوناکشی

beautiful-actress-sonakshi-sinha-widescreen-high-definition-wallpaper
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔ 10 مارچ (ےو اےن اےن) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ ایک پوری فلم کا بوجھ اکیلے اٹھانے کو مشکل نہیں سمجھتیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ تنہا کسی فلم کی پروموشن کرنا ان کو مشکل نہیں لگ رہا بلکہ اس طرح سے ان کو ایک آزادی کا احساس ہو رہا ہے۔ادکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”نور“کی پروموشن میں مسروف ہیں جس مین انھوں نے ایک پاکستانی صحافی کا کر دار ادا کیا ہے جس کا تعلق کراچی سے ہوتا ہے ۔فلم کی تمام تر شوٹنگ ممبئی میں کی گئی ہے جو کہ پہلے کراچی میں کرنی مطلوب تھی۔انھوں نے پروموشن کی تقریب میں ایک سواک کے جواب میں کہا کہ تنہا پوری فلم کا بوجھ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں لگ رہا بلکہ وہ ایک آزادی سی محسوس کر رہی ہیں کیونکہ اس فلم کو چلانے کے لئے ان کو کسی اور اداکار کی محتاجی نہیں ہے۔

About the author

Tariq Hasan