ایم پی کرکٹ چمپئن شپ 2017کا فائنل آج

ہگلی 10/مارچ محمد شبیب عالم ) آج شام چاربجے چاپدانی کے اندرا میدان میں ایم پی کرکٹ چیمپین شپ 2017کا فائنل مقابلہ چنسورہ اور چندن نگر کی ٹیم کے درمیان ہونے جارہاہے ضلع میں اب تک جتنے بھی کرکٹ مقابلے ہوئے ہیں وہ زیادہ تر پلاسٹک بال سے ہوئے ہیں مگر اس میدان میں گزشتہ دس دنوں سے جاری یہ کھیل ڈیوزبال کے ساتھ کھیلا جارہاہے افتتاحی مقابلہ محمڈن کرکٹ ٹیم اور بیرک پور کے درمیان ہوا تھا جس میں محمڈن کو کامیابی حاصل ہو ئی تھی۔ آج کا فائنل مقابلہ بلکل بڑے کرکٹ میدان کے طور پر کھیلا جائے گا میدان میں کل تین سو ہیلوجین لائٹ لگائے جارہے ہیں یہ کھیل شری رام۔پور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کے نام پر ہورہا ہے جسے کامیاب بنانے میں چاپدانی میونیسیپلیٹی کے چیرمین سریش مشرا اور انکے کونسلروں نے کوئی کثر نہیں چھوڑا ہے۔ اس دس روزہ کھیل سے چاپدانی کے بچے اور نوجوانوں میں زبردست جوش پائی جارہی ہے ان نوجوان اور بچوں سے متاثر ہو کر چیرمین سریش مشرا نے انکی کھیل میں ترقی کے لئے ہر طرح کی مدہ کرنے کا یقین دلایا ہے ساتھ ہی کلیان بنرجی نے بھی کھیل کے تئیں بچوں اور نوجوانوں کا حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مالی تعاون کا یقین دہانی کرا یا ہے۔ آج فائنل مقابلہ جیت نے والےکو پچاس ہزار نقدی کے علاوہ ایم پی میڈل سے نوازہ جائے گا ساتھ ہی رنر کو تیس ہزار نقد دیا جائے گا اسکے علاوہ مین آف دی سیریز کو بیس ہزار اور فائنل کے مین آف دی میچ کو۔دس ہزار نقدی رقم سے سرفراز کیا جائے گا۔