آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 24 برس کی ہو گئیں

aliabhatt-new
Written by Tariq Hasan

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ 24 برس کی ہو گئیں۔ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 24 ویں سالگرہ منائی، عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کی فلم سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا اور آج عالیہ کا شمار بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا چاہتے تھے کہ وہ عالیہ کو سالگرہ کی مبارکباد سب سے پہلے دیں اور اسی لیے گزشتہ رات سدھارتھ ملہوترا عالیہ بھٹ کے گھر پہنچے جہاں دونوں نے ایک ساتھ سالگرہ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور ان کی بہن پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر اداکارہ کی بچپن کی تصویریں شیر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور عالیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

About the author

Tariq Hasan