آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

دیپکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے منگنی ختم ہونے کی افواہیں

deepica
Written by Tariq Hasan

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کی بجائے رنبیر کے ساتھ انسٹا گرام پر ہولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے جس سے ایک بار پھر اداکارہ کی رنویر سے علیحدگی کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکارہ سے برملا محبت کا اظہار کر چکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کر کے مزید سنسنی پھیلا دی ہے۔ دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی ہولی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے۔
جس کے بعد دونوں ادکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کی رنبیر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کو رنویر سے علیحدگی ہی تصور کیا جا رہا ہے اور فلم نگری میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں تاہم دونوں میں کئی عرصے سے جاری اختلافات کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

About the author

Tariq Hasan