آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

اسکین کرانے گئے وراٹ کی جھلک کے لئے زبردست بھیڑ

Virat Kohli Captain of India departs during day one of the 4th Paytm Freedom Trophy Series Test Match between India and South Africa held at the Feroz Shah Kotla Stadium in Delhi, India on the 3rd December 2015

Photo by Ron Gaunt  / BCCI / SPORTZPICS
Written by Tariq Hasan

رانچی، 17 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف یہاں چل رہے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن زخمی ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی جب رات کو یہاں اسپتال میں اپنے کندھے کی چوٹ کا اسکین کرانے پہنچے تو ان کی جھلک پانے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین کی بھیڑ امڈ آئی۔28 سالہ وراٹ موجودہ وقت میں ہندستانی بلے بازی کی ریڑھ کی ہڈی کہے جا سکتے ہیں اور شائقین کے درمیان کافی مقبول ہیں۔وہ اپنی لاجواب بلے بازی سے کہیں نہ کہیں اپنے مثالی ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی تلافی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔وراٹ جب یہاں پہنچے تو اسپتال کے احاطے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور اپنے اس چہیتے کھلاڑی کا دیدار کرنے اور انہیں چھونے کے لئے ، ان کے پاس جانے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آئے ۔سخت سیکورٹی کے درمیان وراٹ اسپتال سے نکل کر براہ راست اپنی گاڑی میں چلے گئے ۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے وراٹ کا موازنہ پریمیئر لیگ فٹبال کھلاڑیوں سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندستان میں کرکٹرز کی شائقین کے دلوں میں جگہ پریمیئر لیگ فٹبال کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اسٹار بلے باز وراٹ کو پہلے دن لنچ کے بعد میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کا اسکین کرایا گیا تھا۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے امید ظاہر کی تھی کہ وراٹ علاج کے بعد باقی ٹسٹ میں حصہ لے سکیں گے ۔

About the author

Tariq Hasan