آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

زمینی تنازعہ میں زوجین کو ماری گولی، شوہر کی موت،بیوی شدید زخمی

Samastipur ke taj pur me zamini tanaza me hatya copy
Written by Tariq Hasan

سمستی پور، 17مارچ(تنویر عالم تنہا) سمستی پور ضلع کے بنگڑا تھانہ حلقہ کے رجوا گاؤں کل رات زمینی تنازعہ کے سبب چلی گولی میں جہاں شوہرکی موت ہو گئی وہیں اسکی بیوی کو شدید حالت میں پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رجوا گاؤں باشندہ جواہر ساہ کی تین دن قبل وشوناتھ ساہ وغیرہ سے ٹریکٹر سے کھیت جوتنے کو لیکر تنازعہ ہوا تھا اور کل رات جواہر ساہ اپنے گھر میں تھے تبھی نامزد ملزمین نے دونوں میاں۔بیوی کو گولی مار دی اور سبھی لوگ فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں گولی لگنے کے سبب شدید طور پر زخمی ہو گئے اور دونوں کوہی علاج کے لئے تاج پور ریفرل اسپتال لایا گیا جہاں سے سمستی پور ریفر کر دیا گیا ۔جانکاری کے مطابق سمستی پور میں ہی علاج کے دوران جواہر ساہ کی موت ہو گئی جبکہ اسکی بیوی وملا دیوی کو ڈاکٹر نے نازک حالت میں پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف آج مقامی لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور قاتلوں کی گرفتاری ،تھانہ صدر کی برخواستگی کی مانگ کو لیکر بنگڑا تھانہ پر مظاہرہ کیا اور پھر قومی شاہراہ 28کو جام کر دیا ۔سڑک جام کے سبب اس قومی شاہراہ پر قریب چار گھنٹے تک آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ رہا ۔ اس دوران سڑک کے دونوں ہی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر سڑک جام کی اطلاع پاکر اے ایس پی عامر جاوید اور صدر ایس ڈی او کمار پرجول پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مشتل لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ تین دنوں کے اندر ہر حال میں قصوروار افراد کی گرفتاری کر لی جائیگی اسکے بعد سڑک جام ختم ہوا اور آمدورفت بحال ہوا۔ دوسری طرف اس معاملے کو لیکر مہلوک کے زخمی بیوی کے بیان پر تھانہ میں ایک نامزد معاملہ درج کیا گیا ہے جس میں وشوناتھ ساہ۔ راجیو کمار۔ ببلو کمار۔ شتروگھن سنگھ۔ پرمود سنگھ ۔شیو چندر سنگھ۔ پرمیلا دیوی کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے نامزدع ملزمین میں سے شتروگھن سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھا پہ ماری جاری ہے ۔خبر لکھے جانے تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

About the author

Tariq Hasan