ماں بننے کے سوال پر ودیا بالن آپے سے ہاہر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد متعدد انٹرویوز میں حاملہ ہونے کی خبروں کا پوچھا جاتا ہے لیکن اس بار جب ان سے یہی سوال انٹرویو کے دوران دوبارہ دہرایا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کو ان کے زیادہ وزن کے باعث خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ سے جب بار بار ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو وہ ایک دم غصہ ہو گئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون اگر ڈاکٹر سے رابطہ کرے تو یہ ہی کیوں سمجھا جاتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے، اسی طرح میں بھی ڈاکٹر سے دیگر بیماریوں یا چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے بھی رابطہ کرسکتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں پڑوسی اور رشتہ دار سمیت سب ہی شادی کے بعد یہ ہی سوال کرتے ہیں۔ میں کوئی بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں، بار بار حاملہ ہونے کا سوال غصہ دلاتا ہے کیونکہ یہ میرا اور میرے شوہر کا ذاتی معاملہ ہے، دنیا کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے تو کسی جوڑے کے بچے نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔