آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

عالمی بدھ مت کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے پرنب مکھرجی کی بہار آمد

04
Written by Tariq Hasan

گیا، 19 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی راجگیر میں ہو نے والی تین روزہ بین الاقوامی بدھ مت کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے آج یہاں پہنچے ۔ مسٹر مکھرجی کی گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آمد پر بہار کے گورنر رام ناتھ کووند، وزیر اعلی نتیش کمار، مویشی پروری کے وزیر اودھیش سنگھ سمیت کئی انتظامی افسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔ مسٹر پرنب مکھرجی گیا سے راجگیر کے لیے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہو گئے جہاں وہ تین روزہ بین الاقوامی بدھ مت کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ راجگیر میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی بدھ مت کانفرنس میں تبت کے مذہبی رہنما اور نوبل انعام یافتہ دلائی لامہ سمیت کئی ممالک کے وفد حصہ لے رہے ہیں۔ صدر پرنب مکھرجی اس کانفرنس کے آخری دن آج اختتامی تقریب سے خطاب کیا ۔

About the author

Tariq Hasan