آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Dastarkhwan

مزیدار چیز کیک

Mazedar Cheese Cake
Written by Tariq Hasan

اجزاء:149 ڈائجسٹو بسٹکس 140 گرام 149 اخروٹ۔۔ آداھا پیالی 149 براؤن شوگر۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ 149 پگھلا ہوا مکھن۔۔ آدھا پیالی 149 کریم چیز۔۔ ایک پیالی 149 باریک چینی۔۔ آدھا پیالی 149 میٹھی اور پھینٹی ہوئی کریم۔۔ آدھا پیالی 149 انڈے (بڑے) دو عدد 149 ونیلا ایسنس۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:فوڈ پروسیسر یا چوپر میں کرسٹ کے تمام اجزاء کو ڈال کر باریک پیس لیں۔ بسکٹ مکس کو ایک ڈش میں برابر سے پھیلا کر اچھی طرح دبا کر ڈش کی شکل دے لیں اور فریج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کرلیں۔ اب کریم چیز کو اتنا پھینٹیں کہ وہ ?پھول جائے۔ پھر چینی اور ونیلا ملا کر مزید پھینٹیں، انڈے بھی شامل کردیں اور دوبارہ پھینٹیں۔ جب چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو ٹھنڈے کرسٹ میں ڈال دیں اور180 سینٹی گریڈ پر پہلء سے گرم اوون میں چیز کیک کو 20۔25 منٹ بیک کرلیں۔ جب چیز فلنگ کے درمیان میں چھری چھبونے پر صاف نکل آئے کیک تیار ہے۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور کریم کے ساتھ پیش کریں۔

About the author

Tariq Hasan