آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Technology

اپنے سست وائی فائی کو تیز کرنا چاہتے ہیں؟

apne sust wi fr
Written by Tariq Hasan

اگر تو آپ کو گھر میں سست وائی فائی کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کے پڑوسی بھی وہی چینیل استعمال کررہے ہیں جو آپ کے پاس ہے۔ اگرچہ آپ اور دیگر افراد ایک نیٹ ورک پر تو نہیں ہوں گے مگر ان کی ڈیوائسز ضرور آپ کی ڈیوائس کے کام میں مداخلت کرسکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ کو علم ہو کہ وائی فائی سگنلز مختلف چینیلز میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ کے گھر کے قریب موجود ڈیوائسز مختلف نیٹ ورکس پر ہونے کے باوجود اسی چینیل پر ہوسکتی ہیں۔ اس طرح یہ ڈیوائسز ایک دوسرے کے سگنلز میں مداخلت کرتی ہیں۔ تو اس سے بچنا کیسے ممکن ہے؟ اگر تو آپ ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کررہے ہیں تو وائی فائی نامی اسکینر کو استعمال کرسکتے ہیں، اسی طرح اینڈرائیڈ کے لیے وائی فائی اینالائزر بھی اس مقصد کے لیے بہترین ہے۔ ایک بار جب آپ سسٹم کو اسکین کرلیں تو رآٹر میں لاگ ان ہوں۔ یعنی ویب برآزر پر آئی پی ایڈریس ٹائپ کریں یا رآٹر بنانے والوں کا فراہم کردہ سافٹ وئیر استعمال کریں۔ پہلے بیسک وائرلیس سیٹ اپ تلاش کریں جو کہ عام طور پر ابتدائی آپشنز میں سے ایک ہوتا ہے وہاں اپنے نیٹ ورک کو تلاش کریں اور چینیلز کو بدل دیں۔ اس کے بعد تبدیلیوں کو سیو کردیں جس کے بعد آپ کو دیگر ڈیوائسز کی مداخلت کا سامنا بہت کم ہوگا۔

About the author

Tariq Hasan