آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

رام جنم بھومی پر مندر ضرور بنے گا : اوما

uma
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت رام مندر کی تعمیر کا ان کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ محترمہ بھارتی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ رام جنم بھومی کا مسئلہ تو الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم سے حل ہوچکا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مقام ہی جنم بھومی ہے ۔ اب صرف زمین کی ملکیت کا تنازع بچا ہے جس کا حل چاہے سپریم کورٹ کے ذریعے یا باہمی بات چیت سے یا دیگر کسی نہ کسی ذریعے حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا، ”میرا خواب ہے کہ رام جنم بھومی پر ایک خوبصورت رام مندر دیکھوں۔ اس سے پہلے میں مرنا نہیں چاہتی۔ مجھے امید ہے کہ میرا خواب ضرور پورا ہوگا۔

About the author

Tariq Hasan