آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

منٹو پر بننے والی فلم میں نواز الدین کا شاندار پرفارمنس

nawazuddin-siddiqui-7599
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۲۲مارچ(پی ایس آئی)بولی وڈ ہدایت کارہ نندیتا داس کی نئی فلم اردو ناول نگار منٹو کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ویسے تو ابھی اس فلم کی ریلیز میں وقت ہے، تاہم نندیتا داس نے مداحوں کے لیے اس فلم کی ایک جھلک ریلیزکردی، جس میں نوازالدین صدیقی بالکل منٹو کے کردار میں ڈھلے ہوئے نظر آئے۔6 منٹ دورانیے کی فلم ‘اِن ڈیفنس آف فریڈم’ (آزادی کے دفاع میں) 2017 کے انڈیا ٹوڈے کانکلیو کی تقریب میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جو منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، فلم میں نوازالدین صدیقی سعادت حسن منٹو کے کردار میں نظر آئے جو ایک کلاس روم میں تقریر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ‘لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ آپ ایسی (فحش) کہانیاں کیوں لکھتے ہیں؟’ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا، ‘کیوں نہ لکھوں؟جو چیز جیسی ہے اسے ویسا ہی پیش کیوں نہ کیا جائے؟’خیال رہے کہ منٹو پر بننے والی بولی وڈ فلم میں 1946 سے 1952 تک کے دور کو پیش کیا جائے گا۔اس فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

About the author

Tariq Hasan