اگلے سال رشتہ ازدواج منسلک ہو جاﺅں گا: کپل شرما

نئی دہلی ،23مارچ(پی ایس آئی)معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنا ”پیار“ دنیا کو دکھانے کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے باعث کئی بھارتی لڑکیوں کے ارمان دل میں ہی رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک تصویر جاری کی اور اسے اپنی محبوبہ بتایا۔ یہ تصویر بھاونیت چترا عرف ”گینی “ کی ہے جو کپل شرما کی بچپن کی دوست ہیں اور ایک ساتھ پڑھائی بھی کرتے رہے ہیں۔ کپل شرما نے اعتراف کیا کہ وہ اور گینی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جس کے بعد بہت سے لوگوں نے کہا کہ کپل شرما نے گینی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔کامیڈین نے لوگوں کی ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی نہ تو منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی شادی، البتہ وہ اگلے سال شادی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”لوگ مجھ پر یقین نہیں کیوں نہیں کرتے؟ ہاں یہ سچ ہے کہ میں اور گینی ایک دوسرے سے پیار کرے ہیں اور گینی بہت پیاری ہے۔ ہماری ابھی تک منگنی نہیں ہوئی ، اور میں اگلے سال شادی کروں گا، میں بہت خوش ہوں۔“انہوں نے بھاونیت چترا کے ساتھ پرانا رشتہ ہونے کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ”وہ بہت سادہ لڑکی ہے اور فلاحی کاموں پر یقین رکھتی ہے۔ وہ یتیم بچوں کی بہتر زندگی کیلئے کام کرتی ہے اور ان کیلئے کام کرتے رہنا چاہتی ہے۔“اگرچہ کپل شرما کی شادی کی خبر سن کر ان کے کئی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن بہت سی خواتین مداح ایسی بھی ہیں جن کے ارمان دل میں ہی رہ گئے ہیں۔