بھارت آخری ٹسٹ اور سریز جیتنے کے قریب

دھرم شالہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن پیر کو انتہائی دلچسپ رہا۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز کو سستے میں نمٹانے کے بعد 106 رنز کے آسان ہدف کا پیچھا کر رہی میزبان ٹیم اب جیت سے صرف 87 رن دور ہے جبکہ اس کے تمام 10 وکٹ محفوظ ہیں۔سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں چھ اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 19 رنز بنا لئے ہیں۔بلے باز لوکیش راہل 18 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 13 رنز اور مرلی وجے 18 گیندوں میں چھ رنز بنا کر کریز پر ہیں۔ہندستان کو اب فتح کے لیے 87 رنز کی اور ضرورت ہے ۔اس سے پہلے صبح آسٹریلیا نے ہندستان کی پہلی اننگز کو 118.1 اوور میں 332 رن پر سمیٹ دیا تھا جس سے ہندستان کو 32 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی جو بعد میں کافی اہم ثابت بھی ہوئی۔لنچ کے بعد شروع ہوئی آسٹریلیا کی دوسری اننگز کو پھر میزبان ٹیم نے چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد 53.5 اوور میں 137 رن کے معمولی اسکور پر ڈھیر کر دیا۔اس کی بدولت آسٹریلیا کو محض 105 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور اس نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لیے 106 رنز کا آسان ہدف رکھ دیا۔صبح کھیل کی شروعات میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز کو کل 248 رن پر چھ وکٹ سے آگے بڑھایا اور نچلے آرڈر میں جڈیجہ اور ساہا نے ساتویں وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت کر کے ہندستان کو 300 کے پار پہنچایا اور 32 رنز کی برتری بھی دلا دی۔لنچ کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز شروع ہوئی لیکن اس کے شروعات ہی خراب رہی اور آسٹریلیا نے چائے کے وقفہ تک 92 رنز پر اس کے پانچ وکٹ گنوائے اور چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد 31 رنز کے فرق پر اس باقی کے پانچ وکٹ بھی گر گئے ۔وہ مشکل سے ہی 105 رنز کی برتری ہی حاصل کر سکا اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں اکیلے گلین میکسویل کے 45 رنز کی اننگز ہی سب سے زیادہ رہی جبکہ میتھیو ویڈ 25 رنز پر ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔آسٹریلوی اننگز کو سستے میں نمٹانے کا کریڈٹ ہندستانی گیند بازوں کو جاتا ہے جن میں اسپنروں نے ہی چھ وکٹ نکالے ۔لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے 24 رن پر تین وکٹ اور آف اسپنر اشون نے 29 رن پر تین وکٹ لئے ۔تیز گیند باز امیش یادو نے 29 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔بھونیشور کمار نے 27 رن پر ایک وکٹ نکالا۔آسٹریلیا کیلئے ہندستان کو پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری دینا بھی بالآخر کافی مہنگا پڑ گیا اور اسے دوسری اننگز میں ایک ایک رن کے لئے جدوجہد کرنا پڑ ی۔مہمان ٹیم کا آغاز کافی خراب رہا اور اس سیریز میں مسلسل خراب فارم سے برسرپیکار ڈیوڈ وارنر یادو کے ہاتھوں چوتھے ہی اوور میں محض چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد دیگر تیز گیند باز بھونیشور نے کپتان اسٹیون اسمتھ کو بولڈ کر کے دوسرا وکٹ بھی سستے میں گرا دیا۔صبح کھیل کی شروعات میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز کو کل 248 رن پر چھ وکٹ سے آگے بڑھایا اور نچلے آرڈر میں جڈیجہ اور ساہا نے ساتویں وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت کر کے ہندستان کو 300 کے پار پہنچایا اور 32 رنز کی برتری بھی دلا دی۔اسمتھ 15 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 17 رنز ہی بنا پائے ۔آسٹریلوی کپتان بھونیشور کی شارٹ گیند پر آ¶ٹ ہونے کے ساتھ ہی اس سیریز میں اپنے 500 رن پورے کرنے سے محض ایک رن بھی دور رہ گئے ۔اسی اسکور پر آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا سلامی بلے باز میٹ رینشا (آٹھ) کے طور پر لگا جب یادو نے انہیں بھی وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں آ¶ٹ کرا دیا۔پیٹر ھیڈاسکمب 18 رن بنا کر اشون کی گیند پر اجنکیا رہانے کو کیچ دے بیٹھے اور آف اسپنر نے اس میچ میں اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ ھیڈاسکمب نے 46 گیندوں میں تین چوکے لگائے ۔ انہوں نے گلین میکسویل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 56 رن کی واحد اہم نصف سنچری شراکت قائم کی۔میکسویل نے 60 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 45 رنز بنائے جس میں دوسری اننگز میں کسی بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔شان مارش ایک ہی رن بنا کر جڈیجا کی گیند پر چتیشور پجارا کو کیچ دے بیٹھے اور ہندستان نے 92 رنز پر آسٹریلیا کے پانچ وکٹ نکال لیے ۔چائے کے بعد میکسویل اپنی نصف سنچری مکمل کرنے سے محض پانچ رن دور رہ گئے اور اشون نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر 106 رن پر مہمان ٹیم کو چھٹا جھٹکا دے دیا۔آسٹریلیا کے مسلسل وکٹ گرتے رہے اور اس کے آخری تینوں بلے باز اسٹیو او کیفے ، ناتھن لیون اور جوش ہیزل وڈ تمام صفر پر آ¶ٹ ہو کر پویلین لوٹے ۔اشون نے ہیزل وڈ کو ایل بی ڈبلیو کر آسٹریلیا کی اننگز کو 137 رن پر سمیٹ دیا۔میتھیو ویڈ 90 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 25 رنز پر ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ہندستانی ٹیم نے اوپنروں کی مطئمن بخش کارکردگی کے بعد میچ کے دوسرے دن چھ وکٹ پر 248 رن جوڑ لئے تھے اور آٹھویں نمبر پر بلے بازی کر رہے آل را¶نڈر جڈیجہ نے ساہا کے ساتھ مل کر نصف سنچری شراکت کرتے ہوئے ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا۔
جڈیجہ نے 83 گیندوں میں اپنے 50 رن مکمل کر کے ٹیسٹ میں ساتویں نصف سنچری بنائی۔ اسی کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بولر جڈیجا تیسرے ایسے آل را¶نڈر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سیزن میں 50 سے زائد وکٹ لینے کے علاوہ 500 سے زائد کا اسکور بھی بنایا ہے ۔ جڈیجہ نے رواں سیشن17-2016 میں یہ کامیابی حاصل کی ہے اور ان سے پہلے اس معاملے میں کپِل دیو (1979-80) اور مشیل جانسن (2008-09) ہی آگے ہیں۔تاہم فاسٹ بولر کمنز نے صبح تقریباً 21 اوور کے کھیل کے بعد جا کر آسٹریلیا کو پہلی اور اہم کامیابی دلائی جب ان کی ایک فُل لینتھ گیند کو سمجھنے میں جڈیجہ غلطی کر بیٹھے اور گیند بلے کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے براہ راست اسٹمپس سے ٹکراگئی۔ ہندستان کا ساتواں وکٹ 317 کے اسکور پر گرا۔ بھونیشور کمار کھاتہ کھولے بغیر ہی اسٹیو او کیفے کی گیند پر کپتان اسٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے ۔اس کے بعد 318 کے اسی اسکور پر ساہا نے بھی اپنا وکٹ دے دیا اور کمنز نے ہی انہیں اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کا نواں وکٹ حاصل کر لیا۔کلدیپ یادو نے 17 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر سات رنز بنائے اور لیون نے انہیں جوش ہیزل وڈ کے ہاتھوں کیچ کراکرہندستان کی اننگز سمیٹ دی اور ساتھ ہی اننگز میں اپنے پانچ وکٹ بھی پورے کر لیے ۔امیش یادو دو رن پر ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔کمنز نے 94 رن پر تین وکٹ نکالے جبکہ لیون نے 92 رنز دے کر ہندستان کے سب سے زیادہ پانچ وکٹ حاصل کئے ۔لیون کے لئے یہ نواں موقع ہے جب ٹیسٹ کی ایک اننگز میں انہوں نے پانچ وکٹ نکالے ہیں۔ہیزل وڈ اور کیفے کو ایک ایک وکٹ ملی۔