آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی: ودیابالن

440819-vidyabalan700qw
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔ 29 مارچ (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بارے جائزے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ودیا نے کہا کہ کردار کو محنت سے ادا کرنے کی وجہ سے فلم کامیاب ہو نہ ہو میں ضرورکامیاب ہو جاتی ہوں ۔اپنی آنے والی فلم بیگم جان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے 38 سالہ ودیا بالن نے کہا کہ ان کو سری جیت سرکار سے پتہ چلا ہے کہ ان کی فلم بیگم جان کے ٹریلرز کو دیکھنے والوں کی تعداد چند روز میں ہی 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس کو سن کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ مجھے اس قدر ریسپانس کی توقع نہیں تھی،ودیا نے کہا کہ ان کے پاس مصروفیات کی وجہ سے اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بارے ریویوز سے خبردار رہیں اس لئے وہ اپنے اور اپنی اداکاری بارے خیالات یا جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی ہیں،کوئی جائزہ جو بہت اچھا ہو اس کے بارے ان کے والد،بھائی یا شوہر بتادیتے ہیں تو علم ہو جاتا ہے ورنہ ان کو ان سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ سکرپٹ کا انتخاب اپنی جبلی یا چھٹی حس کی آواز پر کرتی ہیں انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ اگر انہوں نے یہ کردار ادا کیا تو اس کو پسند کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ میری کئی فلموں نے اچھا کاروبار نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور ان کی فنی تسکین کے لئے یہی کافی ہوتا ہے۔

About the author

Tariq Hasan