آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Technology

فیس بک کمنٹس میں جی آئی ایف بٹن کی آزمائش

facebook comments
Written by Tariq Hasan

اگر تو آپ کو اینیمیٹڈ تصاویر پوسٹ کرنا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے بہت جلد فیس بک پر آپ کمنٹس پر بھی جی آئی ایف امیجز کو پوسٹ کرسکیں گے۔ جی ہاں فیس بک نے آخرکار کمنٹس کے لیے بھی جی آئی ایف بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویسے تو فیس بک پر 2015 سے ایسی اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ کرنا ممکن ہے مگر کمنٹس میں صارفین کے لیے ایک مخصوص بٹن دینا ضرور ایک نئی چیز ہے۔ فیس بک کے مطابق ‘ ہر ایک کو جی آئی ایف سے محبت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ لوگ انہیں کمنٹس میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ہم اس اضافے کے لیے ٹیسٹ شروع کررہے ہیں اور توقع ہے کہ ایسا ہونے پر لوگ اپنے جذبات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرسکیں گے، تاہم ابھی یہ صرف ایک ٹیسٹ ہے’۔ یہ جی آئی ایف کمنٹ بٹن فیس بک کے محدود صارفین کو دستیاب ہوگا اور بتدریج اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بٹن بالکل اسی طرح کام کرے گا جیسے فیس بک میسنجر میں، جس سے صارفین کو ٹرینڈنگ جی آئی ایف کو برا?ز کرنے اور مخصوص تصاویر کو سرچ کرنے کا موقع مل سکے گا۔ یہ ٹیسٹ اگلے ہفتے سے شروع ہورہا ہے اور کب تک صارفین کو دستیاب ہوتا ہے اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ مگر یہ بات ضرور ہے کہ جب بھی یہ فیچر سامنے آئے گا موجودہ نیوز فیڈ بالکل بدل کر رہ جائے گا جہاں ان اینیمیٹڈ تصاویر کی بھرمار ہر جگہ نظر آنے لگے گی۔

About the author

Tariq Hasan