کارتک کی سنچری ، تملنا ڈو نے دیو دھر ٹرافی پربھی قبضہ کیا

وشاکھاپٹنم، 29 مارچ (یواین آئی) وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (126 رن) کی شاندار سنچری اور راھل شاہ (40 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے وجے ہزارے چیمپئن تمل ناڈو نے ہندوستان بی کو بدھ کو 42 رن سے شکست دے کر دیودھر ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب بھی اپنے نام کر لیا۔تمل ناڈو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 303 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ وجے ہزارے چیمپئن تمل ناڈو نے سیمی فائنل میں بھی ہندوستان اے کے خلاف 303 رن کا اسکور بنایا تھا۔ تمل ناڈو کے 303 کے جواب میں پارتھیو پٹیل کی قیادت والی ہندوستان بی ٹیم 46.1 اوور میں 261 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ کارتک نے 91 گیندوں میں 14 چوکوں اور تین چھکوں کی بدولت شاندار 126 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ نارائن جگدیشن نے 62 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ بابا اندرجیت نے 30 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 31 رنز بنائے ۔ہندوستان بی کے لئے تیز گیند باز دھول کلکرنی نے 10 اوور میں 39 رن دے کر پانچ وکٹ لئے لیکن ان کی اس شاندار کوشش پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا۔ اس کے علاوہ اشوک ڈنڈا، چما ملند، اکشر پٹیل اور ہرپریت سنگھ کو ایک ایک وکٹ ملا۔ہندوستان بی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان پارتھیو پٹیل (15) کا وکٹ محض 19 کے اسکور پر گنوادیا۔ اسٹار بلے باز شکھر دھون 34 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے 83 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ اسکے ایک رن بعد ہی اشانک جگی کا وکٹ بھی گر گیا۔ منیش پانڈے 23 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے 93 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ ہرپریت سنگھ (36) اور گرپریت سنگھ (64) نے چوتھے وکٹ کے لئے 81 رن جوڑ کر پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ہندوستان بی نے ایک بار پھر ایک رن کے وقفہ میں دو وکٹ گنوا دیئے ۔ ہرپریت اور پٹیل ایک رن کے وقفے میں پویلین لوٹ گئے ۔ ہرپریت نے 51 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چوکے لگائے ۔پٹیل اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ۔گرکیرت سنگھ نے 85 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اکشے کارنووار (29) کا وکٹ 222 کے اسکور پر گرنے کے بعد پانڈے میدان میں واپس آئے ۔ ہندوستان بی نے 11 رن کے وقفے میں کارنیوار، گرکیرت اور پانڈے کے وکٹ گنوا دیئے اور اس کا اسکور آٹھ وکٹ پر 233 رن ہو گیا۔ اسی کے ساتھ تمل ناڈو کا خطاب بھی یقینی ہو گیا۔ہندوستان بی ٹیم 46.1 اوور میں 261 رن پر سمٹ گئی۔ راھل شاہ نے 40 رن پر تین وکٹ، ایم محمد نے 53 رن پر دو وکٹ اور روی سا· کشور نے 41 رن پر دو وکٹ لئے ۔ مختصر اسکور – تمل ناڈو 50 اوور میں نو وکٹ پر 303ہندوستان بی 46.1 اوور میں ۔