اردو | हिन्दी | English
233 Views
Politics

آر ایس ایس کی طرز پر لالو کے بیٹے نے بنایا ڈی ایس ایس

02_04_2017-tej-pratap-dss
Written by Tariq Hasan

پٹنہ، 2اپریل (طارق حسن)۔ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے بیٹے اور بہار کے وزیر صحت تیج پرتاپ نے پی ایم مودی، یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس پر شدید حملہ بولا ہے۔پی ایم مودی اور یوگی کو تیج پرتاپ یادو نے ناتھورام گوڈسے کی نسل بتا ڈالا۔تیج پرتاپ یہیں نہیں رکے انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو یوپی کا دانو بتایا اور یہاں تک کہہ دیا کہ آر ایس ایس کے یونیفارم میں ہاف پینٹ اس لئے ہے کیونکہ وہ لوگ ہاف یعنی آدھے دماغ والے ہیں۔تیج پرتاپ نے یہ حملہ اپنی تنظیم دھرم نرپیکش سوئم سیوک سنگھ (ڈی ایس ایس) کے جلسہ کے دوران پٹنہ کے ملر اسکول گراؤنڈ سے کیا۔ تیج پرتاپ نے اتوار کو آر ایس ایس کے مقابلے ڈی ایس ایس (دھرم نرپیکچش سوئم سیوک سنگھ) کا قیام کیا۔ وزیر صحت تیج پرتاپ اپنی نئی تنظیم کا مقصد لوگوں تک پہنچانے کے لئے پٹنہ میں رتھ کی سواری کی۔ سفر کے دوران خود بھی گھوڑا ہانکا۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ لوگوں کے درمیان اپنی نئے تنظیم ڈی ایس ایس کے تئیں بیداری لانے کے لئے ڈی ایس ایس رتھ یاترا نکالی ہے۔ ڈی ایس ایس کے سلسلے میں تیج پرتاپ نے کہا کہ اسے پورے ہندوستان میں توسیع کیا جائے گا۔ تنظیم مکمل طور پر سیکولر ہوگی۔ اس میں ہر مذہب اور ذات کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ آر ایس ایس پورے ملک میں لوگوں کے درمیان تعصب پیدا کرنے کا کام کررہی ہے۔دوسری طرف ڈی ایس ایس لوگوں میں بھائی چارہ کا پیغام پھیلانے کا کام کرے گا۔ اس کا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔ تیج پرتاپ یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گوڈسے کی نسل کہا۔ آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے تیج پرتاپ نے کہا کہ آر ایس ایس والے ہاف پینٹ پہنتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ہاف دماغ ہوتا ہے۔ تیج پرتاپ نے بی جے پی لیڈر سوشیل مودی پر زور دیا کہ وہ ڈی ایس ایس میں شامل ہو جائیں۔ وزیر صحت کے جلوس میں اتوار کو ایمبولینس پھنس گیا۔وزیر تیج پرتاپ یادو کے حامیوں نے ایمبولینس کو بھی اسپتال تک جانے کا راستہ نہیں دیا۔ جلوس جب پٹنہ کے گاندھی میدان واقع کارگل چوک سے نکل گیا تب ایمبولینس مریض کو لے کر پی ایم سی ایچ گیا۔

About the author

Tariq Hasan