اردو | हिन्दी | English
295 Views
Bihar News Politics

بھاجپا سے لڑنے کیلئے اپوزیشن متحد ہو: نتیش

nitish
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 20اپریل (نمائندہ)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سونیا گاندھی سے جمعرات کو ملاقات کی۔نتیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے لڑنے کے لئے اپوزیشن کو ایک ہونا چاہئے۔ جے ڈی یو اسپوکس پرسن کے سی سی تیاگی نے کہا کہ پارٹی کا یہ ماننا ہے کہ ملک کے مفاد میں اپوزیشن لیڈران کو مضبوط ہونا چاہئے۔بتایا جا رہا ہے کہ نتیش سونیا کی ملاقات کے دوران صدر الیکشن پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں کہا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر صدر کے لئے کینڈیڈیٹ نانمنیٹ کرنا چاہئے۔تاہم، اس بات سے جے ڈی یو اسپوکس پرسن نے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں صدارتی الیکشن کو لے کر بات نہیں ہوئی۔ تیاگی نے کہا، “سب سے بڑے آئینی عہدے کے لئے مشترکہ اپوزیشن کا امیدوار ہونا چاہئے۔سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کی لیڈر ہونے کے ناطے سونیا گاندھی کو قیادت کرنی چاہئے۔نتیش کمار نے اس بارے میں لیفٹ پارٹیوں کے رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اور انہیں اچھا رسپانس ملا ہے. ” ایک دوسرے جے ڈی یو لیڈر نے کہا، “نتیش اور سونیا گاندھی کی ملاقات رسمی تھی۔بہار میں کانگریس ۔جے ڈی یو کی اتحادہے اور گزشتہ چند دنوں سے سونیا گاندھی کی طبیعت بھی خراب تھی۔ تاہم، نتیش نے اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد کی بات کہی۔بتا دیں کہ بہار کی طرز پر نیشنل لیول پر بھی نتیش مہاگٹھ بندھن کی بات کرتے رہے ہیں۔بہار میں 2015 اسمبلی انتخابات سے پہلے جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس نے اتحاد کیا اور کامیابی حاصل کی۔

About the author

Tariq Hasan