کھیل

ثانیہ اور اسٹراکووا فائنل میں

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

میامی، یکم اپریل (یواین آئی) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار چیک جمہوریہ کی باربورا سٹراکووا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔تیسری سیڈ ثانیہ اور اسٹراکووا کی جوڑی نے سیمی فائنل میں مارٹینا ھنگس اور چان ینگ-جان کو ایک گھنٹے 28 منٹ تک چلے سیمی فائنل مقابلے میں چھ-سات، چھ-ایک، دس ۔چار سے شکست دے کر فائنل میں جہاں اب خطاب کے لیے ان کا مقابلہ گیریلا ڈابرووسک¸ اور جویفان کی جوڑی سے ہوگا۔ ثانیہ اور سٹراکووا کا اس سال یہ دوسرا فائنل ہے ۔ ہند-چیک جوڑی اس سے پہلے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھیں۔تیسری سیڈیڈ جوڑی نے اس سال برسبین میں پہلا خطاب جیتا تھا۔ ثانیہ اور سٹراکووا نے پہلے سیٹ کا ٹائی بریک چھ-آٹھ سے گنوانے کے بعد دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی اور اسے چھ-ایک سے جیت لیا۔ سپر ٹائی بریک میں انڈو-چیک جوڑی نے دس-چار سے کامیابی حاصل کرکے میچ ختم کر دیا۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar