اردو | हिन्दी | English
1342 Views
Technology

دریاؤں کو کچرے سے پاک کرنیوالا سولر پہیہ

DRIYAON KO
Written by Tariq Hasan

امریکی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا پہیہ نما جہاز بنایا ہے جو بندرگاہوں، جھیلوں اور دریاؤں پر تیرتے ہوئے کچرے کو نگل جاتا ہے۔ اسے ’مسٹر ٹریش وھیل‘ یا کچرا پہیہ کا نام دیا گیا ہے۔ ٹریش وھیل کے اندر جب کچرا بھر جاتا ہے تو یہ اسے جلاکر اس سے بجلی تیار کرتا ہے اور اسے ہر لحاظ سے ایک ماحول دوست منصوبہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ٹریش وھیل آگے بڑھنے کے لیے سورج کی روشنی استعمال کرتا ہے اور دھوپ سے بھرپور ایک دن میں اس کے سولر سیل 2500 واٹ تک بجلی بناتے ہیں۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو یہ پہیہ سمندری لہروں کی مدد سے گھومتا ہے اور کچرا اپنے اندر داخل کرتا رہتا ہے۔ اب تک اس نے پانی پر تیرتے ہوئے سگریٹ کے اتنے ٹکڑے جمع کیے ہیں جنہیں اگر ملایا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی 70 میل تک جاپہنچے گی۔ اب تک ایک دن میں اس سے بندرگاہ پر 38 ہزار پونڈ کچرا پکڑا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اب تک اس نے پانی پر تیرتے ہوئے سگریٹ کے اتنے ٹکڑے جمع کیے ہیں جنہیں اگر ملایا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی 70 میل تک جاپہنچے گی۔ اب تک ایک دن میں اس سے بندرگاہ پر 38 ہزار پونڈ کچرا پکڑا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

About the author

Tariq Hasan