اردو | हिन्दी | English
923 Views
Around the World

سعودی عرب کا خصوصی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

sultan_bin_salman_bin_abdulaziz_al-saud
Written by Taasir Newspaper

ریاض: سعودی عرب نے خصوصی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عر ب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے محکمہ صحت کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 50 ہزار سے10 لاکھ آبادی والے شہروں کے لئے 7.2 ارب ریال مختص کردئے ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا۔ شہزادہ سلطان نے مزید کہا کہ 2016ء کے دوران مجموعی طور پر 10 ملین ویزے جاری کئے گئے اور حکومت سیاحتی مقاما ت میں اضافے کے لئے کوشاں ہے جب کہ رواں سال مزید 7 عجائب گھر کھولے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper