اردو | हिन्दी | English
398 Views
Sports

سندھو سخت محنت کے بعد دوسرے را¶نڈ میں

5821-19pti-pti8192016000287a
Written by Tariq Hasan

سنگاپور، 12 اپریل (یو این آئی) انڈیا اوپن چمپئن اور پانچویں سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو لگاتار دوسرے ٹورنامنٹ میں پہلے را¶نڈ میں باہر ہونے سے بال بال بچ گئیں۔ سندھو نے جاپان کی نوجوم¸ اوکوھارا کو تین گیموں کی دلچسپ جدوجہد میں بدھ کو 10-21 21-15 22-20 سے شکست دے کر سنگاپور اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔سندھو نے اس ماہ کے شروع میں دہلی میں انڈیا اوپن کا خطاب پہلی بار جیتا تھا۔ لیکن اس کے بعد ملائیشیا اوپن کے پہلے را¶نڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنگاپور اوپن کے پہلے را¶نڈ میں سندھو ہار کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں لیکن انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی کو شکست دے دی۔پانچویں سیڈ سندھو نے پہلا گیم 10-21 سے گنوانے کے بعد دوسرا گیم 21-15 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن گیم میں سندھو کے پاس ایک وقت 16-8 کی مضبوط برتری تھی جسے انہوں نے 20-14 کردیا۔ اوکوھارا نے مسلسل چھ پوائنٹس لے کر 20-20 سے برابری کی۔ لیکن ریو اولمپکس کی کانسہ کی فاتح سندھو نے اپنے تمام تجربوں کا ستعمال کرتے ہوئے مسلسل دو پوائنٹ حاصل کئے اور 20-22 سے گیم اور میچ ختم کر دیا۔

About the author

Tariq Hasan