اردو | हिन्दी | English
410 Views
Entertainment

شاہ رخ کے ساتھ پھر کام کریں گی انوشکا شرما

download
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما دوبارہ کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔بالی وڈ فلم ساز آنند ایل. رائے شاہ رخ خان کو لے کر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔ یہ فلم دو اداکارہ اور ایک اداکار کے ساتھ بنائی جائے گی۔ قطرینہ کیف کا نام پہلے ہی طے ہے ۔دوسرے اداکارہ کے لئے پہلے دیپکا پاڈوکون کو منتخب کیا گیا تھا۔ دیپکا کی جانب سے فلم سے انکار کرنے کے بعد اب دوسری اہم اداکارہ کے لئے انوشکا شرما سے رابطہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ دیپکا کے انکار کے بعد شاہ رخ اور آنند نے کئی بار ملاقات کر کے انوشکا کے نام پر غور کیا۔انہوں نے انوشکا کو کہانی سنائی۔ اس ہفتے یا اگلے ہفتے ان کی کہانی پڑھنے کو دی جائے گی۔ اس کے بعد انوشکا فیصلہ لیں گی۔ دیپکا کے بعد آنند کی پہلی پسند انوشکا ہی ہیں۔ شاہ رخ اور انوشکا ساتھ میں ‘رب نے بنا دی جوڑی’ اور ‘جب تک ہے جان’ فلم بنا چکے ہیں۔ ساتھ ہی امتیاز علی کی دی رنگ (ورکنگ عنوانات) کی شوٹنگ اس وقت کر رہے ہیں۔آنند کی فلم کے لئے اگر انوشکا راضی ہوجاتی ہیں تو وہ شاہ رخ کے ساتھ چوتھی بار ایک ساتھ فلم بنائیں گی۔

About the author

Tariq Hasan