اردو | हिन्दी | English
262 Views
Bihar News Politics

شراب بندی کے بعد جہیز اور بچہ مزدوری کے خاتمے میں بھی تعاون کریں: نتیش

SK MEMORIAL ME VEER KUNWAR SINGH JSHAHADAT DIWAS SAMAROH KA OPENING KERTE CM NITISH KUMAR
Written by Tariq Hasan

پٹنہ26 اپریل (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلی نتیش کمار نے آج لوگوں سے جہیز اور بچہ شادی جیسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے خود کو وقف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست میں ریاست کے لوگ اہم رول ادا کرچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ سماج سدھار کے لئے بھی اسی طرح کا رول ادا کریں۔مسٹر کمار نے یہاں سری کرشنا میموریل ہال میں 1857 کی بغاوت میں بہار کی قیادت کرنے والے بابو ویر کنور سنگھ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں درج ہے کہ پاٹلی پترا طویل عرصے تک ملک کے اقتدار کا مرکز رہا ۔ جب ملک کی سرحد آج کے ہندوستان سے کافی بڑی تھی تب اس کے بڑے علاقے پر پاٹلی پترکا راج تھا جو آج پٹنہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے بہار کے لوگوں کا سیاسی لحاظ سے حساس ہونا فطری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہار میں ناخواندہ اور مزدور بھی سیاست کی اچھی سمجھ رکھتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے آزادی کی لڑائی اور اس کے بعد قومی سیاست میں بھی اہم رول ادا کیا۔اس کے بعد بہار میں شراب بندی اور نشہ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے بھی کھل کر سامنے آئے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اب جہیز اور بچہ مزدوری جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے بھی انہیں آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بہار کے لوگ جہیز اور بچہ مزدوری جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے خود کو وقف کریں ۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ شادی شدہ خواتین کو ان کے سسرا ل میں جہیز کے لئے ستایا جاتا ہے ۔ اسی طرح بچہ شادی بھی سماجی برائی ہے جس کی وجہ سے خواتین کی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan