اردو | हिन्दी | English
492 Views
Entertainment

فلم انڈسٹری میں کم بیک کرنا چاہتی ہے سشمیتا سین

ممبئی 24 اپریل (یو این آئی ) بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین فلم انڈسٹری میں کم بیک کرنا چاہتی ہیں۔ سشمیتا سین کافی عرصہ سے بالی ووڈ فلموں سے دور ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2010 میں ریلیز فلم ‘نو پرابلم’ میں نظر آئی تھیں۔ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے کامیڈی ، ڈرامہ اور جذباتی فلمیں بہت کر لی ہیں اور اب وہ سمجھدار عورت کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ فلموں کی سکرپٹ پڑھ رہی ہیں مگر ایک بھی کہانی انہیں پسند نہیں آ رہی ہے اور اس کی وجہ سے وہ سلور سکرین سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے مزاحیہ، ہارر، ڈراما اور جذباتی فلمیں کر لی ہیں اور اب میں ایک رومانٹک فلم کرنا چاہتی ہوں۔ میں عقلمند عورت کا کردار نبھانا چاہتی ہوں”۔

About the author

Tariq Hasan