اردو | हिन्दी | English
371 Views
Politics

محبوبہ کو سیلاب سے نمٹنے میں ہرممکن مدد : مودی

Modi-Speech-kssE--621x414@LiveMint
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو ریاست میں سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی مرکزی مدد کی آج یقین دہانی کرائی۔مسٹر مودی نے آج صبح ٹویٹ کرکے کہا، ”ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے بات ہوئی۔ صورت حال سے نمٹنے کے لئے مرکز کی طرف سے تمام اقسام کی تعاون کی پیشکش کی گئی”۔ انہوں نے محترمہ محبوبہ سے فون پر بات چیت بھی کی۔ رپورٹوں کے مطابق جموں و کشمیر میں دریائے جہلم رام منشي باغ کے پاس خطرے کے نشان سے 18 فٹ اوپر اور کچھ جگہوں پر 19 فٹ سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے ریاستی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے وادی کے تمام اضلاع میں ہنگامی کنٹرول روم کھولے گئے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan