دسترخوان

مرغ کا سادہ پلاؤ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

اجزاء:149 مرغ ایک عدد 149 گھی ایک پاؤ 149 ادرک ایک چھوٹی گانٹھ 149 گرم مصالحہ آدھی چھٹانک 149 خشک دھنیا دو تولہ 149 چاول ایک کلو 149 لہسن بارہ جوئے 149 پیاز ایک پاؤ 149 نمک دو تولہ
ترکیب:چاول آدھے گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک پتیلی میں مرغ کے پارچے، پانی، نمک، لہسن کے آدھے جوئے، سونف ، دھنیا، آدھے گرم مصالحے اور ادرک کے چند چھوٹے ٹکڑوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی تیار کیجئے۔ پھر مرغ کے ٹکڑے، باقی پیاز، گرم مصالحے ، باقی پسے ہوئے لہسن سمیت ڈال کر انہیں بھونئے اور یخنی ان میں شامل کرتے جائیں۔ پھر چاول نچوڑ کر اس یخنی میں ڈال دیجئے۔ اور انہیں گلا لیجئے۔ دم پر رکھنے سے پہلے پسا ہوا سیاہ زیرہ پلاؤ پر چھڑکئے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir