اردو | हिन्दी | English
1042 Views
Technology

مشینی بیگم کی ایجاد نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

mashinee begam
Written by Tariq Hasan

بیجنگ: چینی شہری نے ‘مشینی بیگم’ ایجاد کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال کر دنیا بھر میں خواتین کی قلت پر قابو پانے کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا ہے برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے ایک 31 سالہ انجینیر زنگ گیاگی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو خواتین کی صفات سے متصف ہے۔ اس خود کار عورت میں وہ تمام خوبیاں موجود ہوں جو ایک زندہ انسان خاتون میں ہو سکتی ہیں۔ اس مشینی بیوی کو اپنانے کے بعد اس کے ساتھ ہنی مون بھی منایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتیس سالہ زینگ گیاگی نے حال ہی میں عورت کی شکل کا ایک ربوٹ تیار کیا جسے ’ینگ ینگ‘ کا نام دیا گیا۔ گذشتہ جمعہ کو اس نے ہانگزو شہر میں اس روبوٹ بیوی سے شادی بھی کی مصنوعی بیوی کا وزن ساڑھے چار کلو گرام ہے جسے اٹھا کر کسی بھی مقام پر ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔

About the author

Tariq Hasan