اردو | हिन्दी | English
795 Views
Entertainment

ممبئی پرپونے کی سنسنی خیز جیت

585903-ipl-rps-steve-smith
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) اوپنر راہل ترپاٹھی (45) اور اجنکیا رہانے (38) شاندار بلے بازی کے بعد آخری اوورز میں اپنے گیند بازوں کی زبردست بولنگ کے بل پر پونے سپرجائنٹس نے پیر کو دو بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کو دلچسپ مقابلے میں تین رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پونے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 160 رن کا مشکل اسکور بنایا اور پھر ممبئی کو مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رن پر روک کر تین رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔

About the author

Tariq Hasan