اردو | हिन्दी | English
414 Views
Politics

ممتا کی گردن کاٹنے پر 11لاکھ کے انعام دینے کا اعلان

yogesh
Written by Tariq Hasan

کلکتہ 12اپریل(یو این آئی)بنگال بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر یوگیش ورشنے نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے گردن کانٹنے والے کو 11لاکھ روپے دینے کا اعلان کرکے سیاسی درجہ حرارت اضافہ کردیا ہے۔ویسے بنگال گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی گرمی میں تپ رہا ہے۔گرچہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ترنمول کانگریس کے ممبران کے شدید احتجاج پر اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حق ہے۔بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ممبر ورشنے نے کلکتہ سے 180کلو میٹر دور بیر بھوم میں مسلح ریلی کی اجازت نہیں دییے جانے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا گردن کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔

About the author

Tariq Hasan