اردو | हिन्दी | English
347 Views
Politics

مودی بولیں تو اپنی دولت آدھی قیمت پر انہیں دے دوں: تیجسوی

tejasvi
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 23 اپریل (اسٹاف رپورٹر): سینئر بھاجپا لیڈر سشیل کمار مودی کے ذریعہ لالو خاندان پر غلط طریقے سے مال ودولت حاصل کرنے کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ اپنی ساری دولت سشیل کمار مودی کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر دینے کو تیار ہیں۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا ہے کہ سشیل کمار مودی نچلی سطح کی سیاست کررہے ہیں۔ان کے پاس کچھ کرنے کونہیں ہے۔ ایسے میں وہ بیٹھے بیٹھے اناپ شناپ بیان بازی کررہے ہیں۔مودی نے چڑیا گھر میں مٹی گھوٹالے کی بات کہی تھی۔ لیکن جانچ کے بعد سچائی سامنے آگئی۔ ڈپٹی سی ایم دیگھا۔ سونپور پل کے معائنہ کے دوران میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ گفتگوکررہے تھے۔

About the author

Tariq Hasan